سونے پر زنگ کیوں نہیں لگتا؟ جانیں دلچسپ وجہ

image

صدیوں پرانا سونا ہو یا نیا خریدا ہوا سونا ہمیشہ سے چمچماتا نظر آتا ہے، چاہے کوئی سا بھی سونا ہو اس پر کبھی زنگ نہیں لگتا اور وہیں چاندی خرید لیں تو کچھ سالوں بعد اس پر زنگ آجاتا ہے۔ کیا جانتے ہیں آپ کے سونا خراب کیوں نہیں ہوتا اس پر زنگ کیوں نہیں آتا؟

جب بھی کوئی دھات آکسیجن اور ہوا کی نمی کے تحت دباؤ میں آتی ہے تو اس کی اوپری سطح پر کاربن، سلفائیٹ، آکسائیڈ کی سطح بننے لگتی ہے جسے کوریزن کہا جاتا ہے، لیکن سونا کیمیائی طور پر ٖغیر فعال ہوتا ہے اور اس پر آکسیجن اور ماحول کی نمی کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے اور کوریزن کا عمل بھی سونے پر نہیں ہوسکتا یہ ایک قدرتی ایسی دھات ہے جس پر کبھی بھی زنگ نہیں لگتا۔

اور آپ کو یہ بات جان کر حیرت ہوگی کہ سونے کو زمین سے بلکل صاف حالت میں نکالا جاتا ہے یعنی اس کو "پیوریفکیشن" صاف کرنے کے عمل سے بھی نہیں گزارا جاتا اور اصلی حالت میں زیورات بنائے جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US