گاڑی میں موجود یہ چھوٹی کھڑکی کس لئے ہوتی ہے؟

image

گاڑی میں بیٹھ کر مزے سے سفر تو کرتے ہیں لیکن کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ گاڑی میں بڑی ونڈوز کے علاوہ پیچھے کی جانب چھوٹی سی کھڑکی کیوں موجود ہوتی ہے؟

گاڑیوں کی ونڈ شیلڈ اور نیچے سمٹ جانے والی کھڑکیوں سے ہٹ کر بھی ایک تکونی ونڈو موجود ہوتی ہے، جو اپنی جگہ فکس ہوتی ہے؟

اس تکونی کھڑکی کو وینٹ ونڈو کہا جاتا ہے، لیکن اب نئے ماڈلز کی گاڑیوں میں یہ کھڑکی موجود نہیں ہے۔

وینٹ ونڈو آخر ہے کیا ؟ یہ آٹو گلاس ونڈو ہے جو کہ گاڑی کے نیچے سمٹ جانے والی کھڑکیوں کے برابر میں ہوتے ہیں، پہلے وقت میں اس طرح کی کھڑکیوں کو اپنی جگہ سے ہلانا ممکن تھا مگر اب کسی بھی مسافر گاڑی میں وینٹ گلاس کو اوپن کرنا ممکن نہیں رہا۔

دراصل یہ کھڑکیاں گاڑیوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے متعارف کروائی گئیں تھیں۔

کیونکہ اس زمانے میں بیشتر گاڑیوں میں ایئرکنڈیشنر سسٹم نہیں ہوتا تھا اور اس وینٹ گلاس کا مقصد ڈرائیور اور مسافروں کے لیے گرم موسم میں درجہ حرارت کو کنٹرول کرنا تھا۔

یہ وینٹ گلاس اپنی جگہ فکس ہوتے ہیں اور ٹائر اس کے نیچے ہوتے ہیں تو باقی حصے کو زیادہ نیچے لے جانے میں مدد ملتی ہے۔ لیکن اب اے سی گاڑیوں میں موجود ہوتا ہے تو اسی وجہ سے یہ ڈیزائن آٹو موبائل ڈیزائن سے باہر ہوگیا۔

ویسے اب کمپنیاں ایسی گاڑیاں تیار کرتی ہیں جن میں مختلف آٹو گلاس ٹیکنالوجیز پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ ہوا کا گزر ہوسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US