موبائل فون نیا ہو یا پرانا سب سے زیادہ آج کل کی ضرورت ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ موبائل فون میں گنتی یعنی 0 سے 9 تک کے بٹن کے علاوہ ٭ اور # کا بٹن کیوں پایا جاتا ہے؟
پہلے جب موبائل ڈیزائن کئے گئے تو 1 سے 9 تک تین لائنوں میں تین تین بٹنز تھے اور پھر صرف ایک صفر "زیرو" کا بٹن نیچے والی لائن میں اکیلا تھا اور بٹنز کی کمی تھی جس کو پورا کرنے کے لئے ٭ اور # کا سہارا لیا گیا۔ اور ان بٹنز میں بھی چند ایک فنکشنز کو رکھ دیا گیا۔
لیکن بعد ازیں ان دونوں بٹنز کو مختلف فنکشنز کے طور پر لگایا جانے لگا اور اب یہ بٹنز کریڈٹ چیک کرنے، ہیلپ لائنز کے نمبروں میں، کسی خاص کوڈننگ کے تحت استعمال کیئے جاتے ہیں۔