روبینہ اشرف کی کورونا ٹیسٹ کی دوسری رپورٹ بھی سامنے آگئی, اداکارہ کی طبعیت اب کیسی ہے، جانیں

image

پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ روبینہ اشرف کی کورونا ٹیسٹ کی دوسری رپورٹ بھی آگئی جس میں ان کا ٹیسٹ منفی آگیا۔

اداکارہ کے شوہر طارق مرزا کا کہنا تھا کہ روبینہ اشرف کورونا سے صحتیاب ہوگئی ہیں تاہم وہ فی الحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شوہر طارق مرزا کے مطابق روبینہ اشرف کمزوری کے باعث مکمل صحتیابی تک اسپتال میں ہی رہیں گی۔

یاد رہے کہ جون کے آغاز میں روبینہ اشرف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US