نئے کورونا وائرس کی عام علامات کیا ہیں؟

image

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس تیزی سے زور پکڑ رہا ہے اور اس کی نئی علامات بھی سامنے آرہی ہیں۔ لیکن برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی سمیت 5 یونیورسٹیوں کی اس تحقیق کے مطابق نئے کورونا وائرس کی عام علامات کھانسی اور بخار ہی ہیں۔ دنیا بھر میں تقریباً ۷۵ فیصد کورونا متاثرین کو صرف یہی علامات ظاہر ہوئیں ہیں۔

جبکہ دیگر علامات میں تھکاوٹ، سونگھنے کی حس میں کمی، خشک کھانسی، سانس لینے میں تکلیف، دل ک درد، زبان کا بے ذائقہ ہونا شامل ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس تجزیے سے تصدیق ہوتی ہے کہ کھانسی اور بخار کووڈ 19 کے شکار افراد میں سب سے عام علامات ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر دنیا بھر میں کورونا متاثرین میں بخار 88 فیصد، تھکاوٹ 38 فیصد، خشک کھانسی 84 فیصد، سانس لینے میں مشکل 19 فیصد، ہیضہ 4 فیصد، کھانسی میں خون آنا ایک فیصد، آنکھوں میں سوجن ایک فیصد پائی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US