چائے کے ساتھ بسکٹ نہ ہوں تو کچھ ادھورا سا لگنے لگتا ہے، ناشتے میں ہو یا شام کی چائے دونوں وقتوں میں بسکٹ چائے کے ساتھ کھانا بڑا اچھا لگتا ہے۔
بسکٹ کا اپنا ایک خستہ سا ذائقہ زبان پر رہ جاتا ہے، بچوں سے لے کر بڑے سب مختلف فلیورز کے بسکٹس کھانا پسند کرتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بسکٹ کے درمیان میں یا پورے بسکٹ میں یہ چھوٹے چھوٹے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟
خآص طور سے کریم والے بسکٹس میں گول دائرے بنے ہوتے ہیں کبھی اس طرف خیال کیا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
بسکٹس پر بنے یہ گول نشان اس وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ:
بیکنگ کے دوران گرم درجہ حرارت ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جائے. ان کے مطابق اگر اس بھاپ کو باہرنکلنے کا موقع نہیں ملے گا تو اس سے بسکٹ ٹوٹ سکتا ہے اور اس میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں۔
اس لئے بسکٹس میں یہ سوراخ بنائے جاتے ہیں۔ اور جن بسکٹوں میں یہ سوراخ نہیں ہوتے وہ عموماً جلدی ٹوٹ جاتے ہیں یا چائے میں جاتے ہی گھل جاتے ہیں۔