لاک ڈائون میں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کسی نے وقت گزارنے کے لئے مختلف قسم کے کھیل ضرور کھیلے ہیں کسی نے گیند بلا تو کسی نے کیرم بورڈ، کسی نے بیڈ منٹن تو کسی نے کوئی اور گیم کھیلا ہوگا۔
لیکن اس دوران سب سے زیادہ "لوڈو" گیم کھیلا گیا ہے۔ نہ صرف گھروں میں بلکہ آن لائن بھی اس گیم کے فولورز قرنطینہ میں بہت تیزی سے بڑھ چکے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کھیل کو کس نے بنایا ؟ اور یہ سب سے پہلے کہاں کھیلا جاتا تھا؟
لوڈو گیم کو مسلم بادشاہ " جلال الدین اکبر" نے متعارف کروایا تھا اور ان کے محل میں یہ کھیل سب سے زیادہ کھیلا جاتا تھا۔
آج ہم کاغذ کے گتے پر کھیل کھیلتے ہیں لیکن بادشاہ کے محل میں لکڑی کے بڑے بورڈ پر یہ کھیلا جاتا تھا، نہ صرف امراء بلکہ وزراء اور عام درباری بھی اس کھیل کو بغیر کسی قباحت کے کھیل سکتا تھا۔
اس کے بعد جب انگریز حکومت بھارت میں آئی تو وہ بھی اس کھیل سے متاثر ہوئے اور 1896 میں انگلینڈ میں اس کو لوڈو کے نام سے متعارف کروا گیا۔
اس وقت سے لے کر آج تک اس انڈور گیم کو دنیا بھر میں بڑی دلچسپی سے کھیلا جاتا ہے۔