کیا واقعی دنیا میں ہر کسی کا کوئی نہ کوئی ہم شکل موجود ہوتا ہے کیا ہمارا بھی کوئی ہم شکل موجود ہے؟

image

یہ جملہ تو آپ نے سنا ہی ہو گا " دو جسم ایک شکل" اور اس بات کی حقیقت بھی آپ نے دو جڑواں بچوں میں دیکھی ہوگی، کیونکہ عام طور پر جڑواں بچوں کی شکلیں بہت ملتی جلتی ہوتی ہیں اور ان کو شناخت کرنے میں ذرا سا وقت لگ جاتا ہے۔

لیکن بہت سے ایسے بھی لوگ ہیں جن کا کوئی جڑواں بہن یا بھائی تو نہیں ہوتا مگر پھر بھی وہ آپس میں مشابہت رکھتے ہیں۔ ایسے ہی کچھ ہم شکلوں کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں جو ایک ہی طرح کے دکھتے ہیں۔

٭ پاکستان کی مشہور اداکارہ اقراء عزیز کی ہم شکل لبنان کی ایک نوجوان لڑکی ہے جو بلکل اقراء کی شکل کی ہیں۔



٭ اداکارہ مہوش حیات کی ہم شکل ایک عراقی بلاگر روزہ ہیں، جن کو اگر قریب سے دیکھا جائے تو دونوں میں کوئی فرق ہی محسوس نہ ہو۔



٭ انڈین اداکارہ کرشمہ کپور کی بھی ہم شکل ٹک ٹاک پر موجود ہیں، جو اپنی اسی مشابہت کی وجہ سے نہ صرف ٹک ٹاک پر بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہورہی ہیں۔



ہم شکل دنیا میں پائے جاتے ہیں اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہر شخص کا کوئی نہ کوئی مشابہہ شخص دنیا میں موجود ہے، ہوسکتا ہے کہ آپ کا بھی ہو۔

 سپر اسٹار اداکارہ کی ہم شکل لڑکی کو بھی ماہرہ خان ہی سمجھا جا رہاہے مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرہ خان کی ہم شکل لڑکی بھی ماڈلنگ کرتی ہےجس کا نام کراسا انور شیخ ہے۔ انہیں پہلی نظر میں دیکھنے والا شخص ماہرہ خان ہی سمجھتا بیٹھتا ہے۔




Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US