گاڑی کی چابی گم جائے تو اس کو بغیر چابی کیسے سٹارٹ کیا جائے جانیں اسٹیرنگ لاک کھولنے کا آسان طریقہ

image

چیزیں رکھ کر بھولنا انسان کی عادت ہوتی ہے اور کئی مرتبہ چیزیں نادانی میں کھو بھی جاتی ہیں۔ گاڑی چلانے والوں کے ساتھ یہ مسئلہ اکثر رہتا ہے کہ گاڑی کی چابی کھو جاتی ہے یا رکھ کر بھول جاتے ہیں اور کبھی تو یہ بھی ہوتا ہے کہ کہیں جائیں تو چابی بھول آئیں اور بعد میں ڈھونڈیں اب فوراً سے کہیں جانا اور ڈھونڈنا آسان نہیں تو آج بتاتے ہیں ہم آپ کو کہ کس طرح بغیر چابی کے گاڑی کا لاک کھولا جائے اور اس کو سٹارٹ کیا جائے۔

* گاڑی کا لاک کھولا کیسے جائے؟

اس کا آسان طریقہ ہی ہے کہ کسی پتیلی اور نوکیلی لکڑی یا لوہے کی سلاخ کی مدد سے گاڑی کے فرنٹ دروازے پر شیشے کے نیچے لگی ہوئی ربڑ کو اکھاڑیں اور آہستہ آہستہ الگ کرلیں اب وہی سلاخ یا لکڑی کو ربڑ کی نیچے جو جگہ ہوتی ہے اس کے اندر گھمائیں اور روشنی اندر ڈال کر دیکھیں گے تو آپ کو خود بھی ایک لاک دکھائی دے گا اس کے اندر سلاخ یا لکڑی کو گھماتے جائیں ۔ اس طرح تھوڑی ہی دیر بعد آپ کا لاک کھل جائے گا۔

* چابی کے بغیر گاڑی چلائی کیسے جائے؟

اس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک سے دو فٹ کا تار آپ لیں اور گاڑی کا آگے سے بونٹ کو کھولیں اور تار کا ایک سرا گاڑی کی بیٹری کے مثبت سے جوڑ دیں اور دوسرے سرے کو بیٹری کے سامنے لگے ہیٹر کے مثبت سے اور پھر ایک ٹیسٹر کو گاڑی کے سلگ پر رکھ کر انگلی سے زور دیں ہلکی سی کرنٹ کی چنگاری آئے گی اور کچھ ہی دیر میں گاڑی کا انجن آن ہوجائے گا، گاڑی سٹارٹ ہو جائے گی۔ ہے نا کارآمد ٹپ، تو بس اب چابی نہ ہو تو ان طریقوں کو یاد رکھیں اور فائدہ اٹھائیں ہماری اس ٹپ سے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US