وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع کرک میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ نے شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، نماز جنازہ میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سمیت آئی جی پولیس بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پولیس شہدا کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
صوبائی حکومت شہدا کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔