آئی جی سندھ کے لیے نئے 3 ناموں پر مشاورت شروع کردی گئی ہے، جن میں ڈاکٹر امیر احمد شیخ، آزاد خان تنولی اور جاوید عالم اوڈھو کے نام شامل ہیں۔
گریڈ 22 کے آئی جی ڈاکٹر امیر احمد شیخ ماضی میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اور آئی جی آزاد کشمیر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں جو اس وقت وفاق میں محتسب اعلی کے عہدے پر تعینات ہیں۔
گریڈ 21 کے آزاد خان تنولی انٹیلیجنس بیورو میں فرائض انجام دے چکے ہیں اور اس وقت آئی جی CTD کے عہدے پر تعینات ہیں۔
گریڈ 21 کے جاوید عالم اوڈھو اس وقت ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی وفاقی حکومت کو نام بھیجے جائیں گے، جس میں سے کسی ایک افسر کا نام آئی جی سندھ کے لیے فائنل کرلیا جائے گا اور غلام نبی میمن کی ریٹائرمنٹ کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔