ایئر بلیو 2010 طیارہ حادثہ، عدالت نے متاثرین کے حق میں فیصلہ سنایا

image

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 2010 میں پیش آنے والے ایئر بلیو طیارہ حادثے سے متعلق سول دعویٰ جات پر فیصلہ سناتے ہوئے ایئر بلیو کی تمام 8 اپیلیں مسترد کر دیں اور متاثرین کو مجموعی طور پر 5 ارب 41 کروڑ 78 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر رسول بخش میرجت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایئر بلیو پر فی اپیل 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جس سے مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے جرمانہ بنتا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ ایئر بلیو نے بلاجواز درخواست بازی کر کے عدالتی وقت ضائع کیا جس پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق سمیرا نوید چوہدری اور دو دیگر کو 143.189 ملین روپے،راشد ذوالفقار اور چار دیگر کو 630.94 ملین روپے،محمد الیاس کو 1101.868 ملین روپے،گوہر رحمان کو 507.348 ملین روپے،جنید الزماں حامد کو 996.048 ملین روپے،محمد جاوید خان کو 857.025 ملین روپے،سلیمہ راجپوت کو 572.666 ملین روپے،کرنل (ر) شمیم اختر کو 606 ملین روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ متاثرین نے سول جج کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں جنہیں ہائیکورٹ نے سیشن کورٹس کے دائرہ اختیار میں واپس بھیج دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US