قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز پر پابندی کا بل مسترد کردیا

image

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز پر پابندی کا بل مسترد کردیا۔

خرم نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں جہیز پر پابندی کے بل پر بحث ہوئی۔

جہیز پر پابندی کا بل رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کیا جس میں جہیز کو غیر قانونی قرار دینے اور سزاؤں کی تجویز شامل تھی۔

اس کے علاوہ والدین کو رضاکارانہ تحائف دینے کی اجازت کی شق بھی اس بل میں شامل تھی۔

تاہم بحث کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز بل مسترد کردیا اور متفقہ طور پر بل کو ناقابلِ عمل قرار دے دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US