میاں مٹھو تو بڑی لمبی لمبی آوازیں لگاتے ہیں اور پکڑنے جائو تو فر فر کر کے بھاگ جاتے ہیں۔ لیکن آپ کو معلوم ہے ایک طوطے کی نسل ہے تو بڑی نایاب لیکن اس کو پکڑ نا ہے اتنا ہی آسان۔۔۔۔
تو جانیں کہ کون سا ایسا طوطا ہے جس کو آپ ایک خاص ملک میں رہ کر بہت آسانی سے پکڑ سکتے ہیں:
کاکاپو طوطا ایک الو کی طرح دکھنے والا طوطا ہے جس کو دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ یہ ہے تو الو، مگر طوطا ہے۔
یہ نیوزی لینڈ میں پایا جاتا ہے اور اس کو وہاں رہتے ہوئے پکڑنا ذرا آسان ہے۔
یہ طوطا چل تو سکتا ہے لیکن اڑ نہیں سکتا۔
کاکاپو طوطا 90 سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔
اب سے ایک کروڑ نوے لاکھ سال پہلے سے یہ طوطا نیوزی لینڈ میں پایا جاتا ہے۔
جس کی غیرمعمولی بڑی اور لمبی ٹانگیں ہوتی ہیں۔
اس کی اونچائی ایک میٹر کے قریب ہوتی ہے۔
جبکہ اس کا وزن تقریباً سات کلوگرام ہوتا ہے۔
یہ پتوں کی بجائے پھل اور گریاں کھاتے ہیں۔
یہ زیادہ تر وقت زمین پر ہی گزارتا ہے کیونکہ یہ اڑ نہیں سکتا۔
مگرمچھ اس طوطے کو کھانا بہت پسند کرتے ہیں۔
ان کے اندر ایک خاص قسم کی خوشبو ہوتی ہے جو دور تک پتہ چلتی ہے جس کی وجہ سے یہ ایک دوسرے کو آسانی سے پہچان سکتے ہیں۔