کیا آپ اس پاکستانی اداکارہ کو پہچان سکتے ہیں؟

image

بچپن کی تصاویر دیکھ کر یقیناً سب کا دل خوش ہوجاتا ہے اور پرانے وقت کی یادیں ایک دم تازہ ہوجاتی ہیں۔

متعدد پاکستانی شوبز شخصیات اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شئیر کرتی ہیں جنہیں دیکھ کے صارفین خوش ہوتے ہیں اور اپنے تبصرے پیش کرتے ہیں۔

آج ہم بھی آپ سے پاکستان کی معروف شخصیت کے حوالے سے پوچھیں گے اور جاننا چاہیں گے کہ یہ کس سیلیبریٹی کی بچپن کی تصویر ہے۔

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کونسی مشہور پاکستانی اداکارہ کے بچپن کی تصویر ہے۔

خوبصورت فراک میں ملبوس اس ننھی بچی کو غور سے دیکھ کر بتائیں کہ یہ آج کی کونسی مشہور اداکارہ ہیں۔

اگر نہیں پہچانے تو ہم بتاتے ہیں۔

پرانی تصویر میں موجود یہ معصوم بچی دراصل پاکستان شوبز کی مشہور اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان ہیں جو کہ ان کی ایک یاد گار تصویر ہے۔

اداکارہ عائزہ خان کا شمار پاکستان کی بہرترین اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا ہے۔ ان کا مقبول ہونے والا ڈرامہ میرے پاس تم ہو مداحوں کو بے حد پسند آیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US