گاڑی کے ٹائروں کو چیک کرنے کا آسان طریقہ جانیں ساتھ ہی اس سے متعلق ایسی باتیں بھی جانئے جو آپ کو پہلے معلوم نہ تھی

image

گاڑیوں کا سب سے اہم حصہ ان کے ٹائر ہوتے ہیں کیونکہ ٹائروں کی مضبوطی پر ہی گاڑی چل رہی ہوتی ہے اور اگر ٹائر نہ ہوں تو گاڑی چل پھر بھی نہیں سکتی۔گاڑی کے ٹائروں سے متعلق ایسی معلومات جو آپ کو پہلے معلوم نہ ہوگی جانیں اور سب کو بھی بتائیں:

• گاڑیوں کے ٹائر صرف کالے رنگ کے ہوتے ہیں کیونکہ گاڑی میں استعمال کیے جانے والے ٹائر کو بنانے میں ربڑ کا استعمال کیا جاتا ہے، اور جب ربڑ سے ٹائر بن کر تیار ہو جاتا ہے تو اس کا رنگ سفید ہوتا ہے مگر اس سفید رنگ کے ربڑ کے ٹائر میں ‘کاربن‘ ملایا جاتا ہے جو کہ ٹائر کومضبوط اور پائیدار بناتا ہے۔ٹائر میں کاربن کا استعمال کرنے سے ٹائر کی پائیداری میں اضافہ ہونے کے ساتھ یہ حرارت یا گرمی کو دور کرنے اور ٹائر کو سورج کی خطرناک شعاعوں سے بچانے کا کام بھی کرتا ہے۔

• ٹائر کی خریداری کیلئے ہم اکثر دکانداروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں جو بتاتا ہے اسے سچ جان لیتے ہیں جبکہ ٹائر کے اوپر درج معلومات پر کبھی توجہ نہیں دیتے ۔ آئندہ جب بھی آپ ٹائر خریدیں تو اس کے اوپر درج معلومات کو ضرور دیکھیں۔

• عموماً آپ ٹائر کے اوپر اس طرح کے نمبر درج دیکھیں گے: 195 65 R 15 91 H ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

• 195: اس کا مطلب ہے کہ ٹائر کی چوڑائی 195 ملی میٹر ہے۔

• 65: یہ چوڑائی اور اونچائی کے تناسب کو ظاہر کرنے والا نمبر ہے، یعنی اونچائی چوڑائی کا 65 فیصد ہے۔

• R: اس کا مطلب ریڈئیل (Radial) ہے۔

• 15: یہ وہیل کا قطر ہے، یعنی جو ٹائر آپ دیکھ رہے ہیں وہ 15 انچ قطر کے وہیل پر فٹ ہوگا۔

• 91: یہ نمبر لوڈانڈیکس کہلاتا ہے، لوڈ انڈیکس 91 کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر 615 کلوگرام تک وزن اٹھاسکتا ہے۔

• H: یہ حرف رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔ جتنا بڑا حرف ہوگا ٹائر اتنی زیادہ رفتار برداشت کرسکتا ہے۔ حرف H والے ٹائر کیلئے 210 کلومیٹر فی گھنٹے تک کی رفتار محفوظ رفتار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US