اے ٹی ایم میں کارڈ پھنس جائے تو کیا کرنا چاہیے؟ جانیں اے ٹی ایم کارڈ کو استعمال کرنے کی کچھ ٹپس

image

اے ٹی ایم کارڈ ہماری ایک خاص اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایک عام ضرورت بن چکا ہے اگر والدین خود نہیں جاسکتے تو وہ اپنے بچوں کو اے ٹی ایم کارڈ دے کر بھیج دیتے ہیں اور یوں آسانی سے رقم نکل آتی ہے۔ 27جون 1967 ءکودنیا کی پہلی 'آٹومیٹڈ ٹیلر مشین یعنی اے ٹی ایم لندن کے علاقے این فيلڈ میں بارکلیز بینک میں لگائی گئی تھی۔ اس سے رقم نکالنے والے پہلے شخص ٹی وی فنکار ریگ وارنی تھے۔ اس وقت پلاسٹک کے کارڈ نہیں ہوتے تھے۔ اس لئے مشین سے پیسے نکالنے کیلئے چیک ہی استعمال ہوتے تھے، جن پر ہلکا سا کاربن14لگایا جاتا تھا۔ مشین چیک اور Pin نمبر کا موازنہ کرکے رقم ادا کرتی تھی۔ اور اب یہ پوری دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں پائی جاتی ہیں اور باآسانی استعمال بھی کی جارہی ہے۔لیکن اسی دوران آپ کو خوب احتیاط بھی رکھنی چاہیئے کیونکہ اکثر احتیاط نہ کرنا بڑے فراڈ میں پھنسا دیتا ہے۔

• اے ٹی ایم کےذریعے رقم نکالنے یا جمع کرانے کے بعداپنا کارڈ لینا نہ بھولیں۔

• اے ٹی ایم کی رسیدوں کو مشین کے پاس نہ چھوڑیئے۔ان کو یا تو اچھی طرح پھاڑ دیں یا پھر اپنے پاس رکھیے۔

• اس طرح آپ اپنے کارڈکوغیر قانونی استعمال سے بچاسکتے ہیں۔

• اور آپ کو اس طرح اپنے تمام لین دین کا حساب بھی پتہ لگتا رہتا ہے۔

• اگرآپ کا کارڈاے ٹی ایم میں پھنس جائے تو کسی سے مدد لینے سے بہتر ہے اس حوالے سے فوری طور پر بینک کو بذریعہ فون یا برانچ کو مطلع کیجیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US