دوران ِ حج شیطان کو ماری جانے والی کنکریاں کہاں جاتی ہیں؟ جانیں اہم معلومات

image

حج ایک مقدس فریضہ ہے اور خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنھیں خدا کا گھر دیکھنے کی سعادت زندگی میں ایک مرتبہ یا اس سے زائد بھی ملتی ہے۔ حج سے متعلق ہر ایک رکن اور مناسک کی معلومات آپ کو ہونی چاہیئے تاکہ اللہ کی بارگاہ میں کھڑے ہوں جب تو آپ کا دل اور دماغ مطمئن ہو اور آپ کی عقل سمجھ سکے کہ اللہ نے یہی طریقہ حج کے لیئے کیوں مناسب رکھا یا کیا ایسی وجہ ہے جو یہ سنت اور شریعت میں لکھ دیا گیا۔


کچھ ایسا ہی ہے جمرات پر شیطان کو کنکریاں مارنے کا معاملہ ہے مگر یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ جمرات کو کنکریاں کیوں ماری جاتی ہیں مگرحج کے دوران شیطان کوماری جانے والی کنکریاں کہاں جاتی ہیں یہ کم ہی لوگوں کو معلوم ہے تو آپ بھی جانیں:


• حجاج کرام جمرات کے تینوں حوضوں میں کنکریاں پھینک دیتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں مگر ان حوضوں کے درمیان برقی کنویئر سسٹم لگا ہوتا ہے جو پھینکی گئی ان تمام کنکریوں کو جمع کرلیتا ہے۔


• پھر ان کنکریوں کو صاف کرنے کا عمل ہوتا ہے جو جمرات پل کے تہہ خانے میں 15 میٹر کی گہرائی پر واقع ہے۔


• اور پھران کنکریوں کے چھانٹنے اور الگ کرنے کا عمل ہوتا ہے۔


• آخر میں ان کنکریوں کو کچرے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ جوکہ سالانہ تقریباً 1 ہزار ٹن کے قریب ہوتی ہیں۔



Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US