ہمارے منہ میں اتنا تھوک کیوں آتا ہے؟ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

image

کسی سے بات کرتے وقت اگر آپ کے منہ میں تھوک آجائے تو ذرا شرمندگی محسوس ہوتی ہے یا جب کوئی آپ کے سامنے ہی تھوک پھنیکے تو بہت معیووب لگتا ہے اور لگنا بھی چاہیئے کیونکہ یہ ایک گندگی ہے ۔ ایک گھنٹے میں ہمارا جسم ۳۰ ملی لیٹر تھوک خارج کرتا ہے جبکہ ایک دن میں ایک لیٹر سے زیادہ تھوک آتا ہے۔ آخر یہ تھوک آتا ہی کیوں ہے؟

اس کا کوئی فائدہ بھی ہے یا صرف یوں ہی آتا ہے کو یہ کوئی بیماری تو نہیں کیا آپ نے ان سوالوں کے بارے میں سوچنے کی کوشش کی ہے؟ چلیں کچھ ہم آپ کو بتا دیتے ہیں: • تھوک اس لیئے قدرتی طور پر آتا ہے کیونکہ جسم کو پانی کی کثیر مقدار میں ضرورت ہوتی ہے اور ہر وقت پانی کا ملنا ضروری بھی نہیں تو تھوک آپ کے منہ اور گلے کو گیلا کرنے کے لیئے آتا ہے تاکہ بار بار حلق خشک نہ ہو۔ • تھوک آپ کے دانتوں کی حفاظت بھی کرتا ہے تاکہ ان کو جلد ٹوٹنے سے بچائے۔

• ماہرین کے مطابق: " تھوک کی وجہ سے ہمارا جسم درد سے محفوظ رہتا ہے کیونکہ اس میں Opiorphinنامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو دردوں کا احساس کم کرتا ہے۔ • اس کیمیکل کی وجہ سے ہم ذہنی تناﺅ سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ • اگر تھوک نہ آئے تو آپ کو کھانے کا ذائقہ بھی سمجھ نہیں آئے گا۔ • تھوک کی وجہ سے ہی آپ کھانا نگل سکتے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US