گھر کا سربراہ بیشک ایک مرد ہی ہوتا ہے لیکن گھریلو انتظامیہ کی مالکن شروع سے ہی بیگم رہی ہیں۔ وہ سیانے کہتے ہیں نا کہ: " اگر گھرمیں سکون چاہتے ہو تو بیوی سے چھیڑ چھاڑ نہ کرنا۔" وہ بلکل صحیح کہتے ہیں کیونکہ بیوی سے بھڑ کر آپ کو اپنے بال تھوڑی نچوانے۔۔۔
ارے یہ تو ہم آپ سے مذاق کر رہے ہیں مگر بیوی ہمیشہ صحیح کہتی ہے اس بات سے متعلق ماہرین نے بھی اپنی ایک حقیقی رائے پیش کردی ہے۔ مگر کیا۔۔۔۔۔۔۔؟
عورتوں میں چیزوں کو سمجھنے کی صلاحیت مرد کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے کیونکہ ایک عورت ایک ماں بھی ہے اور ماں کا دل دماغ جلدی چیزوں کو سمجھنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
عورت کی سوچ عام طور پر زیادہ مفصل، مستشار اور دماغ ملٹی ٹاسک یعنی ایک وقت میں ڈھیروں کام کرنے سے تعلق رکھتا ہے اوران کی چھٹی حس انتہائی تیز ہوتی ہے۔
جس کی وجہ سے وہ سامنے والوں کی دماغی کیفیت کو پڑھنے لگتی ہیں کہ کہ وہ کیا سوچ سکتا ہے، کیا چاہتا ہے۔ مگر کوئی جھوٹ کہہ دے تو عام حالات مں ۶۹ فیصد عورتوں کو اس کی بھاپ پڑجاتی ہے اور یوں عورتیں صحیح فیصلے مردوں سے زیادہ جلدی لینے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔
سائنس دانوں کے مطابق خواتین کے ڈبل ایکس کروموزوم ، ایسٹروجن ہارمونز کی اعلی سطح اور جینیاتی تغیرات 3 ہونے کی حقیقت یہ ہے کہ خواتین کو ہمیشہ ہر بات کا علم دماغی طور پر شکلوں کو دیکھ کر ہونے لگ جاتا ہے۔
قدرتی طور پر دماغ کو پڑھنے اور آنے والے خدشات سے وافقیت ہو جانے کی صلاحیت عورتوں میں ۵۰ فیصد فطری ہوتی ہے اسی وجہ سے وہ اپنی اولاد اور گھر والوں کی حقیقی محافظ بنتی ہیں۔
تو اب اگر آپ کی بیوی کچھ کہہے اور آپ کو یقین نہ ہو تو بھی یقین رکھ لیجیئے گا کیونکہ وہ بات کسی حد تک سچ ضرور ہوگی۔