رات کے وقت گاڑی کی ہیڈ لائٹس ہلکی رکھنی چاہیے کیونکہ ۔۔۔۔۔۔ گاڑی چلانے کے دوران ان 5 باتوں کا خیال لازمی رکھنا چاہیے

image

سفر کے لیئے اگر آپ اپنی ذاتی گاڑی کا استعمال کررہے ہیں اور خود ہی ڈرائیوو کر رہے ہیں تو آپ پر سب سے زیادہ ذمہ داری آجاتی ہے کہ خود بھی محفوظ رہیں اور سڑک پر چلنے والے باقی لوگوں کی بھی حفاظت کریں۔کبھی کہیں جلدی جانے کی وجہ سے اکثر آپ اطمینان سے ڈرائیوو کرنا بھول جاتے ہیں اور یوں حادثات ہو جاتے ہیں۔ لیکن اگر آپ ذرا سی احتیاط برت لیں تو یہ آپ کے لیئے انتہائی فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ آپ بھی چند اصول ڈرائیوونگ کے جان لیں ویسے تو آپ کو معلوم ہوگا لیکن ڈرائیونگ سیکھتے وقت جو باتیں آپکو بتائی جاتی ہیں یا کتاب ملتی ہے کوئی ایک بھی ڈرائیور ایسا نہیں ہوگا جس سے اس کو کھول کر پڑھنے کی زحمت کی ہوگی۔


• اپنی گاڑی روڑ پر نکالنے سے پہلے پیٹرول، بریک، کلچ، انڈی کیٹر ،انجن کا آئل لیول اور ریڈی ایٹر میں پانی کا لیول ان تمام چیزوں کو چیک کرلیں تاکہ خود آپ کو یا دوسروں کو پریشانی نہ ہو اور گاڑی کے نیچے بھی دیکھ لیں کہیں گاڑی کا آئل یا پانی کہیں سے لیک ہو کر نیچے نہ گر رہا ہو اور جانور آرام فرما رہے ہوں تو ان کو بھی شفقت سے ہٹا دیں۔


• اپنی گاڑی کے ڈیش بورڈ میں چھوٹا سلنڈر ضرور رکھیں۔


• ٹیوب لیس ٹائرزکا استعمال کرتے ہیں تو ٹائر میں ہوا بھرنے والا الیکٹرانک پمپ بھی اپنے ساتھ رکھیں لیں تاکہ زحمت نہ ہو۔


• گاڑی اسٹارٹ کرتے وقت ایکسلریٹر ہلکا سا دبائیں ایک دم زیادہ دبانا انجن کے لیے نقصان دہ ہے۔ چند منٹ انجن کو ہیٹ اپ کرنے کے بعد ہی گاڑی گیئر میں ڈالیں۔


• ڈرائیو کرنے سے پہلے سیٹ بیلٹ لازمی باندھ لیں۔ کیونکہ سیٹ بیلٹ کسی بھی حادثے یا اچانک جھٹکے کی صورت میں مسافر کو ایک ہی پوزیشن میں لاک کر دیتی ہے اور وہ زخمی ہونے سے بچ جاتا ہے


• گاڑی ہمیشہ سڑک کے بائیں ہاتھ کی جانب چلائیں۔اور گاڑی چلاتے وقت پوری توجہ سامنے، گاڑی کے ڈیش بورڈ کی وارننگ لائٹس پر بھی رکھیں۔


• ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر موبائل فون کا استعمال ہرگز نہ کریں۔


• ون وے پرجاتے وقت یوٹرن لینے کی بجائے ون وے توڑ کر الٹی سمت میں آنے سے گریز کریں۔اور کبھی ون وے کے مخالف سمت آنا بھی پڑے تو سڑک کی دائیں طرف وارننگ کے لیے ڈبل اشارہ لگا کر آہستہ آہستہ گاڑی چلائیں۔



• رات کے وقت گاڑی کی ہیڈ لائٹس ہلکی رکھیں جہاں ضروت ہو صرف وہیں ہائی بیمرکھیں۔ ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال بھی غیرقانونی ہے اور یہ بھی مخالف سمت سے آنے والے ڈرائیورز کے لیئے پریشانی کا باعث بنتی ہے۔


• بارش میں سفر کرنے سے ذراگریز کریں۔ضرورت کے تحت جار ہے ہیں تو آہستہ رفتار سےگاڑی چلائیں اور گاڑی کی فوگ لائٹس اور ہیڈ لائٹس آن رکھیں۔


• گاڑی موڑتے وقت اسکی رفتار کم از کم پچاس میل فی گھنٹہ ہونی چاہیے ورنہ موشن ٹوٹ جائے گا اور گیئر بدلنا پڑے گا کوشش کریں کہ گاڑی موڑتے وقت مکمل احتیاط کریں۔


• آٹومیٹک گاڑی چلانا مینوول گاڑی چلانے سے زیادہ آسان ہے اوراگر آپ کو مینوول گاڑی چلانے پر مہارت ہوجائے تو آپ حادثات سے بچ سکتے ہیں۔


• ٹائر پھٹ جانے کی صورت میں ہڑبڑا کر پریشان نہ ہوں بلکہ کوشش کریں کہ اس وقت ذہن کو کنٹرول میں رکھیں اور حالات کا مقابلہ کریں۔




Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US