تفصیلات کے مطابق مناسکِ حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کا آغاز ہو گیا ہے،عازمین حج نے قرنطینہ ختم کر کے احرام کی حالت میں طواف کیا۔ مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے مخصوص نشان لگا دیئے گئےہیں۔ عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے جہاں وہ ذکر و اذکار اور عبادات میں مصروف رہیں گے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جن میں عازمین حج کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا گیا،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام عازمین حج ایک قطار میں ہیں جب کہ آپس میں فاصلہ بھی قائم رکھا ہوا ہے۔
تصاویر اور ویڈیو ملائحظہ کریں۔