انناس بہت مزے دار اور ذائقہ دار پھل ہے۔ یہ عام پھل تو البتہ نہیں ہے مگر اب مارکٹس میں آسانی سے دستیاب ہونے والا پھل بن گیا ہے۔ انناس میں ہائی انزائمز، پروٹین، وٹامن سی، مینگنیز اور دیگر اجزاء پائے جاتے ہیں جوکہ اس کی افادیت میں مفید بھی ہیں اور کہیں نہ کہیں اس کے نقصانات بھی بہت ہیں۔
انناس مزے لے کر کھاتے ہیں مگر کیسا انناس کھانا چاہیئے یہ تو جان لیں ایک مرتبہ۔۔۔۔
• تازہ انناس کھانے سے بہتر ہے کہ آپ سوکھا ہوا یا ڈرائی انناس کھائیں کیونکہ یہ اپ کے لیئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
• تازہ انناس میں چونکہ ہائی انزائمز پائے جاتے ہیں اس لیئے اس کو براہِ راست کھانے سے ماہرین منع کرتے ہیں کیونکہ اس میں گوشت گلانے جیسی طاقت پائی جاتی ہے۔
انناس کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟
• انناس میں وٹامن سی ہوتا ہےجو کینسر کے خلاف لڑنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
• یہ جسم جسم میں کولاجن بھی بڑھاتا ہے جس سے جلد پر چمکدار، نرم و ملائم بھی بنتی ہے۔
• انناس بالوں کی نشوونما بڑھانے اور ان کو لمبا کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔