آج سے پہلے آپ نے بہت سنا ہوگا کہ زیادہ مصالحے والے کھانے آپ کی صحت کے لیئے غیر مفید ہیں جن کو کھانے سے آپ کو معدے میں مسائل آسکتے ہیں۔ مگر اب امپیریئل کالج لندن کے ماہرین نے بتایا ہے کہ:
'' گوشت کسی بھی طرح پکائیں اور آسانی سے کھائیں مگر اس پر مصالحہ لگا کر میرینیٹ کرکے کچھ دیر ضرور رکھ دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں، اگر بھاپ میں پکائیں تو بھی گوشت اور بھی زیادہ ذائقہ دار ہوگا، اور آئل فری بھی ہوگا تو اس سے کسی صورت آپ کی صحت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔''
ماہرین کہتے ہیں کہ:
'' گوشت کو اسٹیم کرنے کیلئے اس میں لیموں کا رس، کینو کا رس، ادرک لہسن کا پیسٹ، سویا سوس، سرکہ اور مصالحے لگا کر اسٹیم کرنے سے گوشت کے مضر اثرات ختم ہوجاتے ہیں اور یہ زیادہ مفید بھی ہے کیونکہ لیموں اور کینو سے کھانا جلدی ہضم بھی ہوجائے گا۔''
ماہرین کے مطابق:
'' گوشت ہمیشہ ادرک، لہسن کے ساتھ پکانے سے شریانوں میں چربی نہیں جمتی اور جراثیم بھی مر جاتے ہیں۔''