پاکستان کے اس سال کے 5 سب سے بڑے بکرے اور ان کے دلچسپ نام ....... دیکھیں چند تصاویر

image

عید کے موقع پر ہر طرف جانوروں کی دھوم لگی رہتی ہے کوئی اپنے جانور کو نہلاتا ہے کوئی اس کے نخرے اٹھاتا ہے کچھ ایسا ہی ان جانوروں کے ملاک کرتے ہیں قربانی سے قبل ان کو اتنا وزنی بنا دیا جائے کہ دیکھنے والوں کی نظریں ٹہرجائیں اور ساتھ ہی اسکے منفرد ناموں کے بھی خوب چرچے ہوتے ہیں۔ اس سال کے پاکستان کے وزنی بکروں سے تو مل لیں آپ کو بھی ان کے نام جان کر مزہ ہی آجائے گا۔


لال قلعندر:


لال قلعندر اس سال کا سب سے وزنی بکرا ہے جس کی عمر صرف دوسال ہے یہ ۱۵۰ کلو کا ہے اور اس کی لمبائی ۴۹ انچ ہے۔ یہ دودھ، دہی، چارہ، بادام، بھوسی، الائچی، چنا دال اور آٹے کے حلوے کا شوقین ہے۔




ببلو :

ببلو کا مالک اس کو بیچنا نہیں چاہتا ہے لیکن اس کی قیمت خریداروں نے اتنی لگائی کہ اس کو بیچ دیا گیا۔ مالک کے مطابق اس کا وزن ڈھائی من ہے۔ یہ چنے شوق سے کھاتا ہے




ہیرہ:


ہیرہ کے تو نخرے اٹھانے مشکل ہیں۔ یہ صفائی پسند ہے۔ اس کو گندی چیزوں میں کھانا بھی پسند نہیں ہے۔ اس کا وزن دو سو کلو ہے جو کہ اپنی خوبصورتی کی مثال آپ ہے۔




شوخا:


شوخا ہے اس کا نام۔ کرتب بھی دکھاتا ہے کمال۔ اس کا وزن پانچ من بتایا جاتا ہے جب کہ قیمت بھی بہت بھاری ہے۔ اس کو چنا دال دودھ اور الائچی مکس کرکے پکا کر کھلائی جاتی ہے جبکہ دن بھر میں یہ چھ سے آٹھ کلو چارہ کھا لیتا ہے




سونو اور مونو:

یہ جوڑی ہے سونو اور مونو کی جن کے وزن تین من کے قریب ہیں اور دونوں ایک جتنا ہی کھانا کھاتے ہیں۔ ان کو شہد میں ملا ہوا دودھ بہت پسند ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US