کیا کورونا وائرس کی ویکسین سب کو نہیں ملے گی؟ ماہرین نے بتا دیا

image

کورونا مہلک ترین وائرس ہے جس کی ستمنبر 2019 سے لے کر تاحال کوئی خاص ویکسین تیار نہ ہوسکی البتہ اب یہ مثبت خبر سننے میں آرہی ہے اس کی ویکسین کی تیاری تو ہوسگئی مکمل مگر لیکن یہ ہر متاثرہ شخص کو مل سکے گی یا نہیں یہ ممکن نہیں۔


کنگز کالج لندن اور ایپسوس موری کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا ویکسین صرف نصف فیصد لوگوں کو ہی مل سکے گی۔ اس حوالے سے ایک سروے بھی کیا گیا ہے جس میں پچاس فیصد برطانوی شہریوں نے ویکسین استعمال کرنے کے بارے میں غلط تصورات پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ویکسین استعمال کر کے خود کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔


اس میں مذید انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی صرف آدھی آبادی کو ہی یقینی طور پر کورونا وائرس کی ویکسین مل سکے گی۔ 16 سے 34 سال تک کے 22 فیصد نواجوان کہتے ہیں کہ وہ کرونا کی ویکسین بالکل استعمال نہیں کریں گے۔ البتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ماہرین کی توقعات کے مطابق "کووڈ- 19" کی روک تھام کے لیے ویکسین 3 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل دستیاب ہو سکتی ہے۔



Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US