وفاقی حکومت نے شہر میں موٹرسائیکلوں کے لیے ای-ٹیگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو ڈیجیٹل وہیکل مانیٹرنگ پروگرام کے اگلے مرحلے کا حصہ ہے۔
اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی نگرانی کو مزید مضبوط بنانا، ٹریفک نظم و ضبط بہتر کرنا اور قانون نافذ کرنے کے عمل کو مؤثر بنانا ہے۔ شہر کے اہم مقامات پر ای-ٹیگ ریڈرز نصب کیے جائیں گے جس کے ذریعے گاڑیوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور ٹریکنگ ممکن ہوگی۔
منصوبہ سیف سٹی اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد پولیس اور ایف ڈبلیو او کے تعاون سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ ای-ٹیگ سسٹم کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بھی منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ محفوظ نیٹ ورک کے ذریعے ڈیٹا شیئرنگ ممکن ہو سکے۔
اس نئے نظام سے نہ صرف شہر میں سیکیورٹی کے اقدامات مضبوط ہوں گے بلکہ ٹریفک کے انتظامات میں بھی نمایاں بہتری متوقع ہے۔