یہ برگر بناکر بیچتی ہیں ۔۔۔ ایک ایسی خاتون جو گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بازار میں کھڑے ہوکر اپنا چھوٹا سا کاروبار چلا رہی ہیں

image

ایک آدمی اپنا گھر بار چلانے کے لئے محنت مشقت کرتا ہے تاکہ اس کی بیوی اور بچے دونوں بہتر طریقے سے زندگی گزار سکیں۔ مگر کبھی حالات اتنے سنگین ہوجاتے ہیں کہ مرد کی جگہ عورت یہ کام سرانجام دیتی ہے۔

آج کی عورت کسی بھی مرد کے مقابلے میں پیچھے نہیں ہے۔ چاہے وہ کاروباری شعبہ ہو یا پھر کوئی ملازمت، موجودہ معاشرے میں خواتین طبقہ مرد کے شانہ بشانہ کھڑی دکھائی دیتا ہے۔

ایسی ہی ایک بہترین مثال ہمارے سامنے ہے، کراچی کی رہائشی ایک خاتون جو جوش و جذبے اور حوصلہ افزائی کے ساتھ ایک بازار میں اپنا کاروبار چلا رہی ہیں۔ جن کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

محنت کش خاتون کو تمام چیزیں بنانی آتی ہیں جیسے زنگر برگر، لمکا شربت، انڈے والا برگر، وغیرہ۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے چھوٹے طرز کا اسٹال لگایا ہوا ہے جہاں وہ اپنے کام میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں۔ خاتون کا اسٹال کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں واقع ہے، آپ مذکورہ مقام کا رخ کرسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US