سردی کے موسم میں انڈے ہمارے جسم کو گرم رکھنے اور طاقت دینے میں مدد کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سردی میں انڈوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ خود کھائے نہ کھائے کم از کم بچوں اور بوڑھوں کو تو ضرور کھلائیں۔
لیکن جیسے جیسے سردی بڑھتی جاتی ہے، انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ سردیوں میں انڈوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔
وجہ
سردیوں میں انڈوں کی قیمت بڑھنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ مانگ میں اضآفہ بھی ہو جاتا ہے اور دوسری اہم بات یہ کہ سردی کی وجہ سے مرغیاں زیادہ تعداد میں مر جاتی ہیں یا بیمار پڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے انڈے خریدنا ایک عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جاتا ہے۔ ابھی اگر حآل ہی کی بات کریں تو ایک انڈہ 13 سے 15 روپے کی نئی قیمت کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ روز قبل ایک انڈہ 10 روپے میں دستیاب تھا۔
موسم کا درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے مرغیوں کا جسمانی درجہ حرارت تیزی سے گرنے لگتا ہے جس کی وجہ سے وہ انڈے کم دیتی ہیں۔ ان کی بچہ دانی سکڑ جاتی ہے اور نتیجتاً انڈے کم اور مہنگے ہو جاتے ہیں۔
جبکہ اگر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کے حوالے سے بات کی جائے تو کراچی میں زندہ مرغی 260 سے 270 روپے کلو جبکہ کلیجی اور پوٹے کے بغیر 420 سے 430 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے اور لاہور میں 320 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔