وینا ملک کی سابق شوہر اسد خٹک کو دھمکیاں دینے کی مبینہ آڈیو ریکارڈنگ وائرل

image

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے وینا ملک کو ان کے دونوں بچے غیر قانونی طریقے سے متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کرنے پر50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔

اور اب وہ اپنی سابق اہلیہ کی مبینہ آڈیو وائس سامنے لے آئے ہیں، جس میں وینا ملک کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے اپنی ٹوئٹ میں مبینہ طور پر اپنی سابق اہلیہ کی مختصر آڈیو شئیر کی، جس میں انہیں غصے سے دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

مبینہ آڈیو میں وینا ملک اپنے سابق شوہر کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ دبئی کورٹ کی تم کیا بات کررہے ہو؟ ان کی چار بہنیں اور والدہ یہیں پاکستان میں رہتی ہیں اور اداکارہ ان کے ساتھ کچھ برا کرنے کی دھمکی دے رہی ہیں۔

اس کے بعد مبینہ ریکارڈنگ میں گالیوں کے ساتھ کہا جاتا ہے کہ ’میں کسی سے ملنے نہیں دوں گی، تمہیں کس نے کہا تہماری بیوی ہوں، ہماری طلاق کو ڈیڑھ سال ہوچکا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ وینا ملک نے سابق شوہر کی جانب سے 50 کروڑ روپے ہرجانے کے نوٹس بھجوانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ قانونی طور پر بچوں کی سرپرستی ان کے پاس ہے۔

خیال رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں اسد خٹک سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے ہیں جب کہ انہوں نے 2018 میں اسد خٹک سے خلع لے لی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US