شادی ہالز بند ہو رہے ہیں یا نہیں؟ ان ڈور، کھلے ہال اور مہمانوں کی تعداد کے متعلق فیصلہ جانئیے

image

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر شادی ہالز پر پابندی لگانے کے حوالے سے تجاویزات سامنے آرہی ہیں۔ کیونکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے روزانہ کی تعداد میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ: '' ان ڈور شادیوں کی تقریبات پر کل سے پابندی لگائی جا رہی ہے، لیکن کھلی فضاء میں یا کھلے گارڈن وغیرہ میں تقریبات کا انعقاد کیا جاسکتا ہے۔''

احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے میں لگائی گئی تمما تر پابندیاں 31 جنوری تک جاری رہیں گی۔ جبکہ ہر قسم کے بڑے اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لہٰذا کوئی بھی ایسا اجتماع کرنے کی اجازت نہیں ہے جس میں 300 سے زائد لوگ شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے این سی او سی کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ دیا ہے۔

8 صفحات پر مشتمل فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ: کمیٹی کے فیصلے نہ ماننے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جاسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US