ملک بھر میں تعلیمی ادارے کتنے دن کے لیے بند ہو رہے ہیں؟ وزیر تعلیم نے اعلان کردیا

image

حکومت نے 26 نومبر سے 10 جنوری تک ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

کچھ دیر قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک اور تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نےکہا کہ 26 نومبر سے اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز کوبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا کے باعث اسکولوں کی بندش پر وزرائے تعلیم متفق ہوگئے تاہم اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر تاحال گفتگو جاری ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US