اگر آپ کا بچہ بھی موٹر سائیکل چلاتا ہے تو فوراً روکیں ورنہ جان بھی جاسکتی ہے ۔۔۔ کم عمر بچوں میں موٹر سائیکل چلانے کا رجحان اور حادثات

image

کراچی اور دیگر شہروں میں موٹر بائیک چلانے کا رجحان بڑھ چکا ہے۔ آپ کہیں بھی نگاہ دوڑائیں تو چاروں جانب موٹر بائیک کی بھرمار دکھائی دے گی کیونکہ یہ ایک سستی اور وقت بچانے والی سواری ہے۔ لیکن یہ بھی ہمیں نہیں بھولنا چاہئے کہ موٹر بائیک ایک چلتی پھرتی موت ہے، ضرورت سے زیادہ تیز رفتاری آپ کو موت کے گھاٹ بھی اتار سکتی ہے۔ اس کے لئے سب سے زیادہ حفاظت بچوں کو کرنی ہے لیکن کیسے؟

آج کل بچوں میں موٹر بائیک چلانے کا رجحان بڑھ چکا ہے۔ ہم نے اکثر دیکھا ہوگا کہ گلی محلوں ، چوراہوں یہاں تک کہ شاہراہوں پر نا تجربہ کار بچے موٹر سائیکل دوڑاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ ایک کے پیچھے 3 مزید سوار ہوتے ہیں۔ اور نتیجہ اکثر حادثے کی صورت میں نکلتا ہے۔ کیا ہم اس حرکت کو والدین کی غفلت اور لاپرواہی کہہ سکتے ہیں۔

* والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کیسے کریں؟

یقیناً یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس بات کی ترغیب دیں کہ کم عمری میں موٹر بائیک چلانے سے گریز کریں اور ان کی اصلاح کرائی جائے کہ جب تک بڑی عمر کو نہیں پہنچ جاتے اور ان کا شناختی کارڈ اور لائسنس تیار نہیں ہوجاتا تب تک موٹر بائیک چلانے کی ہر گز اجازت نہ دیں۔

والدین اپنے بچوں کو اس کا نعم البدل فراہم کریں اور انہیں سائیکل چلانے کی ترغیب دیں جس سے اُن کی ذہنی اور جسمانی نشونما ابھر کر سامنے آئے گی۔ سائیکلنگ وہ مشغلہ ہے جو نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کے لیے بھی یکساں فائدے مند ہے۔ والدین اگر اپنے بچوں کو سائیکل چلانے کے فوائد پر تعلیم دیں اوران کو اس جانب راغب کرنے کے لیے محنت کریں تو یہ بچوں کے لیے ایک صحت مند سرگرمی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US