وفاقی کابینہ کا اجلاس، کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سست روی کا شکار کیوں؟ سوالات اٹھ گئے

image

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور، کراچی پیکچ کی رفتار تیز کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال، تعلیمی اداروں کی بندش سمیت دیگر 14 اہم نکات پر غور کیا گیا، تاہم اجلاس میں وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے سست روی کا شکار ہونے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کراچی پیکج کی رفتار تیز کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امین الحق نے وزیراعظم عمران خان کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام کو کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سے بہت سی توقعات ہیں تاہم اس پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے وزیرِاعظم اس معاملے کو خود دیکھیں تو پیکچ کی رفتار میں تیزی ممکن ہے۔

امین الحق کے مطالبے کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، تاہم وزیراعظم عمران خان نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر 26 نومبر کو اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ دورانِ اجلاس وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بیوروکریسی کی جانب سے حکومتی معاملات میں رکاوٹ ڈالنے اور معاملات میں دخل اندازی کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا اور تجویز دی کہ رکاوٹ بننے والے بیوروکریٹس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

یاد رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈوں پر غور کیا گیا جبکہ متعدد ایجنڈوں پر منظوری بھی دی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US