کیا اب پاکستان میں سسرال ڈے کی بھی چھٹی ہوگی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

image

سوشل میڈیا پر ’سسرال ڈے‘ پر چھٹی کا جعلی نوٹیفکیشن زیرِ گردش، نوٹیفکیشن کا حقیقت سے کوئی تعلق ہے بھی یا نہیں؟

کچھ بھی ہو جائے بس لوگوں کو سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا موقع ملنا چاہیئے، اس بار سوشل میڈیا پر ورلڈ وائف ڈے 'سسرال ڈے' کا ایک جعلی نوٹیفکیشن بھر پور مقبول ہو رہا ہے، سوشل میڈیا اور مختلف واٹس ایپ گروپ پر سندھ حکومت کا پیر 28 دسمبر کو ’سسرال ڈے‘ پر چھٹی کا جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے۔

نوٹیفکیشن میں لکھا ہے کہ 'حکومتِ سندھ نے پیر 28 دسمبر کو (ورلڈ وائف ڈے) سسرال ڈے پر چھٹی دی ہے'۔

تاہم ایک نجی ادارے کے نیوز فیکٹ چیک کے مطابق یہ بالکل جعلی طور پر منسوب کیا گیا نوٹیفکیشن ہے جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس نوٹیفکیشن پر صارفین طنز و مزاح سے بھر پور تبصرے کر رہے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ 'سندھ حکومت کنواروں کے جذبات کب تک مجروح کرتی رہے گی؟ کنواروں کا بھی دن مناؤ یا پھر کنواروں کی شادی کرواؤ'۔

یاد رہے کہ ہیش ٹیگ ''سسرال ڈے'' سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ بن گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US