اکثر افراد اپنی گاڑیوں کے پیچھے بندر کیوں لٹکاتے ہیں؟ جانیں ایسی وجہ جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنی ہو گی

image

آپ نے سڑک پر بے شمار گاڑیاں گزرتے دیکھی ہوں گی اور اکثر گاڑیوں کے پیچھے بندر بھی لٹکے دیکھے ہوں گے، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آخر لوگ اپنی گاڑیوں کے پیچھے روئی اور کپڑے سے بنا کوئی کھلونا یا بندر کیوں لٹکاتے ہیں؟

نہیں! چلیں تو آج ہم آپ کو اس بارے میں کچھ ایسی باتیں بتاتے ہیں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنی ہوں گی۔

دراصل گاڑی کے پیچھے بندر لٹکانے کی اصل بنیاد امریکہ سے شروع ہوئی، جہاں پر اگر کسی گاڑی سے روڈ پر ایکسیڈنٹ ہوتا تھا تو لوگ اپنی اُس گاڑی پر بندر یا اس طرح کا کوئی اور کھلونا لٹکا لیتے تھے۔

اِن لوگوں کا ماننا تھا کہ اِن کی گاڑی سے جن لوگوں کا ایکسیڈنٹ ہوا اور اِس دوران اگر وہ مر گئے تو اُن مردہ لوگوں کی روحیں اِس کھلونے سے کھیلیں گی اور انہیں معاف کر دیں گی۔

یہ لوگ اِس طرح گاڑی کے پیچھے بندر لٹکانے سے اپنے دل کو تسلّی دیتے ہیں، مگر دیکھتے ہی دیکتے یہ فیشن پوری دنیا میں پھیلتا گیا اور لوگوں نے اِسے کاپی کرنا شروع کر دیا تاہم یہ فیشن پاکستان میں بھی اتنا کاپی ہوا کہ اب یہ یہاں بھی عام ہو گیا ہے، مگر اس کی اصل وجہ کسی کو معلوم ہی نہیں ہے۔

لیکن بحیثیتِ مسلمان ہم اس طرح کی باتوں پر ہرگز یقین نہیں رکھتے البتہ پاکستان میں بندر یا کوئی اور کھلونا گاڑی کے پیچھے لٹکانا یا رکھنا صرف ایک فیشن کی حد تک ہی محدود ہے، تاہم اسے دوسری گاڑیوں سے مختلف نظر آنے یا بچوں کو مانوس کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US