کراچی کے کن علاقوں میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا؟

image

کورونا کی دوسری لہر کے اثرات بڑھنے لگے، کراچی کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر کراچی کے ضلع کورنگی کے 3 سب ڈویژن کی 5 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، کورنگی، شاہ فیصل اور ماڈل کالونی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 29 دسمبر سے 12 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے باعث لاہور کے 33 علاقوں میں بھی 10 جنوری تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US