ساحلِ سمندر کی طرف جانے والی سڑکیں بند ہوں گی یا نہیں؟ سالِ نو کے جشن سے متعلق فیصلہ کر لیا گیا

image

ٹریفک پولیس کی جانب سے سالِ نو کے موقع پر شہرِ قائد کے لیے ٹریفک پلان جاری، ساحلِ سمندر کی طرف جانے والی سڑکیں بند نہ کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے سالِ نو کے موقع کی مناسبت سے شہر قائد کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، جاری کردہ پلان کے مطابق 2021 کے آغاز کے موقع پر ساحلِ سمندر کی طرف جانے والی کوئی بھی سڑک ٹریفک کے لیے بند نہیں کی جائے گی، پلان کے مطابق ساحل کی سڑک پر ون وے ٹریفک چلے گا تاہم ون وے کی خلاف ورزی، تیز رفتاری، بغیر ہیلمٹ اور بِنا سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہو گی۔

پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان کے مطابق ہیوی ٹریفک کو شام 6 بجے سے ٹریفک نارمل ہونے تک شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب ساحلِ سمندر جانے والی کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی، جبکہ سی ویو پر نجی ریسٹورنٹ سے ولیج ہوٹل تک ٹریفک ون وے چلے گا۔

خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے تاہم سالِ نو کا جشن منانے کے لئے عوام کے مشروط اجازت فراہم کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US