شہرِ قائد میں نئے سال کی پہلی صبح سردی کی شدت میں مزید اضافہ، علی الصبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں نئے سال کا آغاز سردی کی شدید لہر سے ہوا، شہرِ قائد میں سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، آج کم سے کم درجہ حرارت 5 اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے قبل سال 2010 اور 2011 میں جنوری کے مہینے میں درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کی ہوائیں آٹھ سے دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں تاہم 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے کچھ دنوں میں شہرِ قائد کا درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری تک گرنے کی پیشکوئی کی ہے۔