رمیز راجہ کا ’دلچسپ شادی شدہ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ میں حصہ لینے کا اعلان

image

رمیز راجہ کا ٹیپ بال ’شادی شدہ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ میں حصہ لینے کا اعلان، ٹوئٹر پر پیغام جاری۔

پاکستان میں کرکٹ کا جنون بچوں اور نوجوانوں میں بے حد پایا جاتا ہے تاہم پاکستان میں عالمی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے علاوہ گلی محلوں میں ہونے والے میچز میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کو مدنظر رکھا جاتا ہے اور اُن کے تحت ہی میچز کروائے جاتے ہیں۔

پاکستان کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے بھی ٹیپ بال ’شادی شدہ کرکٹ ٹورنامنٹ‘ میں حصہ لینے اعلان کر دیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ وہ بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے جا رہے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی شرائط بہت دلچسپ ہیں، شرائط کے مطابق کھلاڑی کا شادی شدہ ہونا، عمر 35 سال سے زیادہ اور اُس کا صاحبِ اولاد ہونا بھی لازمی ہے۔

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیم کو 500 روپے انٹری فیس دینا ہوگی، کھلاڑی کو عمر کی شرط پر پورا اترنے کے لیے شناختی کارڈ بھی ہمراہ لانا ہو گا، جبکہ کھلاڑیوں کے لیے کھانے اور میچ کے وقفے میں چائے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے پوسٹر میں بتایا گیا ہے کہ 'ٹورنامنٹ بمقام گورنمنٹ ہائی اسکول چک نمبر 17 کے گراؤنڈ میں 25، 26 اور 27 بروز جمعہ ہفتہ اور اتوار کو کھیلا جائے گا'۔

واضح رہے کہ رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'میں نے یہ ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے'۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US