سعودی عرب نے کون کون سے ممالک پر عائد کردہ سفری پابندی ختم کر دی؟

image

کورونا کی دوسری لہر بر قرار، سعودی عرب نے تمام غیر ملکی پروازوں پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سول ایویشن اتھارٹی نے گزشتہ شب سے تمام غیر ملکی پروازوں پر عائد کردہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اب دنیا بھر سے سعودی عرب جانے اور آنے والی پروازوں کو سفر کی اجازت ہو گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج سے تمام پی آئی اے پروازوں پر مسافر سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔

تاہم سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی پروازوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل سعودی ایویسن نے کورونا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر سفری پابندیاں ئاعد کی تھیں تاہم مسافر صرف سعودی عرب سے پاکستان آ سکتے تھے لیکن انہیں سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US