اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 30 سال بعد جدید فیچرز سے لیس اپنی نئی ویب سائٹ تیار کرلی ہے، جسے یکم جولائی 2026 کو باقاعدہ لائیو کردیا جائے گا اور یہ مروجہ ایڈریس www.sbp.org.pk پر دستیاب ہوگی۔
مرکزی بینک کے مطابق اس نئی ویب سائٹ کو ایک محفوظ، جدید اور شمولیتی ڈجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں ایڈوانس سرچ اور فلٹرنگ آپشنز شامل کیے گئے ہیں تاکہ صارفین ڈیٹا، سرکلرز، قوانین، مطبوعات اور پریس ریلیز تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں۔
یہ ویب سائٹ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں دستیاب ہوگی جبکہ خصوصی افراد (افراد باہم معذوری) کے لیے بھی اس کا استعمال انتہائی آسان بنایا گیا ہے، جس سے مالی خواندگی، مالی شمولیت اور عوامی آگاہی کو فروغ ملے گا۔
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ جو اسٹیک ہولڈرز پرانا انٹرفیس استعمال کرنا چاہیں، ان کی سہولت کے لیے ویب سائٹ کا پرانا ورژن نئے ہوم پیج پر ایک مخصوص لنک کے ذریعے 15 جولائی 2026 تک دستیاب رہے گا۔