کراچی: کار کی ٹکر سے بائیک سوار واٹر ٹینکر تلے آگئے، مشتعل شہریوں نے ٹینکر جلادیا

image

کراچی میں جوہر موڑ کے قریب صائمہ پرائیڈ کے سامنے ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد توازن برقرار نہ رکھ سکے اور سڑک سے گزرنے والے واٹر ٹینکر کے نیچے آگئے۔

حادثے کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر موجود شہریوں میں شدید غصہ پھیل گیا اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ موٹر سائیکل سواروں کو کچلنے والی گاڑی اور ٹینکر کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US