جو چاہے وہ حاصل کرلیتے ہیں۔۔ جانیئے ایسے لوگ کون سے مہینے میں پیدا ہوتے ہیں؟

image

بچے کی پیدائش جہاں خوشیوں کی آمد لے کر آتی ہے وہیں اپنے ساتھ ہزاروں سوال بھی لے کر آتی ہے، کوئی نام سوچنے لگ جاتا ہے تو کوئی یہ سوچتا ہے کہ بچہ بڑے ہو کر کیا بنے گا تو کوئی یہ خیال کرنے لگتا ہے کہ بچہ ننیال کی طرح نظر آ رہا ہے یا پھر ددیال کی طرح، ان سب سے آگے آج کل ماڈرن والدین تو یہ بھی سوچتے ہیں کہ بچہ کس ماہ میں پیدا ہوا ہے یا کس ماہ میں پیدا ہونے والا بچہ ذہین اور سمجھدار ہے۔ بہرحال آج ہم آپ کی بڑی مشکل آسان کرتے ہیں اور آپ کو بتاتے ہیں کہ سمجھدار بچے کس ماہ میں پیدا ہوتے ہیں۔

٭جنوری

جنوری میں پیدا ہونے والے بچے عقل مند، کم گو، تیز دماغ اور سنجیدہ مزاج رکھتے ہیں۔

٭فروری

اس ماہ میں پیدا ہونے والے بچے ہنر مند، خوش مزاج اور کھیل کود پسند کرتے ہیں یہ بہت چالاکی سے کام کرتے ہیں۔

٭مارچ

یہ بچے عقلمند، گھومنے پھرنے والے، اور موسیقی کو پسند کرتے ہیں۔

٭اپریل

یہ بچے بہت پختہ دل والے ہوتے ہیں جو اپنے بارے میں زیادہ اور دوسروں کے بارے میں کم سوچتے ہیں، مگر محبت کا جزبہ رکھنے والے ہوتے ہیں۔

٭مئی

یہ بچے بہت تیز دماغ کے ہوتے ہیں، ان میں کچھ حاصل کرنے کی جستجو سب سے زیادہ ہوتی ہے، ان کو آگے بڑھنے سے کوئی روک نہیں سکتا یہ اپنے راستے خود تلاش کرلیتے ہیں۔

٭جون

یہ بچے چالاک، امیر، سازش کرنے والے اور سیاحت کے شوقین ہوتے ہیں۔

٭جولائی

یہ بچے آرام طلب، شوخ مزاج اور من موجی ہوتے ہیں اپنے دل سے کام کرتے ہیں۔

٭اگست

یہ بچے متقی و پرہیزگار، ایماندار، مستقل مزاج، دلیر، صاف دل رحم اور دل تنہائی پسند ہوتے ہیں۔

٭ستمبر

اس ماہ میں پیدا ہونے والے بچے سمجھ دار، شرارتی، تیز ذہن اور تندرست لیکن ذرا سے شک کے مزاجی بھی ہوتے ہیں۔

٭اکتوبر

اس ماہ میں پیدا ہونے والے بچے وفادار، ہمدرد، محبت کرنے والے مگر غصے کے بہت تیز ہوتے ہیں۔

٭نومبر

اس ماہ میں پیدا ہونے بچے حق پسند، صاف دل، کامیاب انسان، دوسروں پر احسان کرنے والے مگر بیوقوف ہوتے ہیں۔

٭دسمبر

دسمبر میں پیدا ہونے والے بچے خوش آمد کرنے والے، زبان کے تیز، پڑھائی میں کمزور، کنجوس، بخیل مگر محبت کو دل سے بنھانے والے ہوتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US