ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا شاہراہِ فیصل پر واقع سافٹ وئیر ہاؤس پر چھاپہ

image

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا خفیہ اطلاعات ملنے پر سافٹ وئیر ہاؤس میں چھاپہ، ڈیٹا تحویل میں لے لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے شاہراہ فیصل پر واقع بزنس ایونیو بلڈنگ میں قائم سافٹ وئیر ہاؤس پر چھاپہ مار کر سافٹ وئیر ہاؤس میں موجود اہم ڈیٹا بھی حاصل کر لیا، جبکہ چھاپے کے دوران بزنس ایونیو کے داخلی و خارجی راستوں کو بند رکھا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام کے مطابق شاہراہِ فیصل پر واقع بزنس ایونیو کے چھٹے فلور پر قائم سافٹ ویئر ہاؤس میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا ہے جبکہ عملے سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے اور سائبر کرائم حکام نے دفتر میں موجود ڈیٹا کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے حکام نے 2 گھنٹے سے زائد سافٹ ویئر ہاؤس میں چھان بین کی اور اس دوران 8 افراد سے بیانات بھی لیئے گئے، تاہم مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US