ڈبلیو ایچ او کا کشمیر کو بھارتی حصہ ماننے سے انکار، مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، لداخ اور جموں بھی الگ، ڈبلیو ایچ او نے نیا نقشہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کشمیریوں کے حق میں بہترین اقدام مقبوضہ کشمیر کا بھارت کا حصہ قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے نیا نقشہ جاری کر دیا، ڈبلیو ایچ او کے ا قدام پر بھارت تلملا اُٹھا ڈبلیو ایچ او کے اس اقدام پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اس میں چین کا ہاتھ قرار دے دیا۔
عالمی ادارہ صحت نے بھارت کو حقیقت دکھاتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارتی حصہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور ساتھ ہی لداخ سمیت جموں و کشمیر کو بھارت کے نقشے میں شامل نہیں کیا بلکہ جموں و کشمیر کو اپنے نقشے میں الگ سے ظاہر کیا ہے۔
تاہم اس حوالے سے ٹائمز آف انڈیا نے نقشہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لداخ کے ساتھ جموں و کشمیر کو بھی بھورے رنگ میں دکھایا گیا ہے، جبکہ ہندوستان کو نیلے رنگ میں دیکھایا گیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا نے ڈبلیو ایچ او کے اس اقدام کو چین کی سازش قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ''جموں و کشمیر اور لداخ کو ایک الگ خطے کے طور پر دکھانے کے پیچھے چین ہوسکتا ہے کیونکہ وہ عالمی ادارہ صحت کو اچھے خاصے فنڈز مہیا کرتا ہے''۔
واضح رہے کہ بھارتی جریدے نے اقوام متحدہ کی طرف سے جموں و کشمیر کی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو نظر انداز کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے نقشے کے اثرات کو کم تر ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔