شادی کے 15 دن بعد ماں کی موت ہوگئی اور پھر ۔۔۔ ہر جمعے کو دلہن بننے والی عورت کی کہانی

image

دلہن بننے کا خواب ہر لڑکی دیکھتی ہے اور سب کی ہی یہ خواہش ہوتی ہے کہ جب ان کی شادی ہو یہ سب سے خوبصورت اور حسین نظر آئیں سب ان کی ہی تعریف کریں۔ یہ حسین لمحات شاید ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتے مگر جب قسمت دلہن بننے کا موقع دیتی ہے تو خواتین اپنی ساری حسرتیں پوری کرتی ہیں۔

آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں ایک ایسی خاتون کی کہانی جن کا نام حرا ذیشان نامی خاتون، ہے۔ ان کا تعلق لاہور سے ہے اور یہ ہر جمعہ کو نماز کے بعد دلہن بنتی ہیں، سجتی سنورتی ہیں۔ جبکہ ان کی عمر 42 سال ہے اور ان کے 4 بچے ہیں۔

حرا کی کہانی:

2006 میں حرا کی والدہ کو بلڈ کینسر ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے اور وہ لاہور کے گنگا رام ہسپتال میں داخل ہوگئی تھیں، ان کی زندگی کے آخری لمحات تھے انہیں خون کی ضرورت تھی اس حوالے سے کئی لوگوں نے کہا اور جب ذیشان نامی ایک شخص ان کی والدہ کو خون کا عطیہ دینے آیا تو ان کی والدہ نے ذیشان کو حرا سے شادی کرنے کے لئے کہا جس پر دونوں طرف سے گھر والے رضامند ہوگئے اور ہسپتال میں ہی حرا کا نکاح پڑھایا گیا اور یہیں سے ان کی رخصتی رکشے میں ہوئی۔

دلہن کی طرح تیار کیوں ہوتی ہیں ؟

ان کی شادی کے 15 دن بعد ان کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا اور یہ زندگی کا سب سے بڑا صدمہ تھا جس کو یہ برداشت نہیں کر پا رہی تھیں اور ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔ مگر چونکہ ان کو تیار ہونے کا بہت شوق تھا اور شادی کے دن تیار ہونے کا موقع نہ ملا تھا۔ اسی لیئے حرا شادی کے 1 سال کے بعد سے ہر جمعے کو نماز کے بعد دلہن کی طرح تیار ہوتی ہیں اور پارلر سے برائیڈل میک اپ کرواتی ہیں۔

شوہر کہاں ہیں؟

حرا کے شوہر انگلینڈ میں رہتے ہیں اور اس سال 20 جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔ حرا کہتی ہیں کہ میرے شوہر بہت اچھے اور محبت کرنے والے ہیں انہوں نے کبھی مجھے کسی بات سے منع نہیں کیا۔

بچے:

حرا کے 6 بچے تھے مگر 2 بچے ڈلیوری کے وقت ہی فوت ہوگئے تھے اور اب ان کے 4 بچے ہیں۔

فٹنس:

حرا کی عمر 42 سال ہے مگر وہ کہیں سے 42 سال کی نہیں لگتی ہیں، ان کے بال بھی بہت اچھے گھنے اور چمکدار ہیں۔ ان کے مطابق:

'' شوہر اچھا ہو تو بیوی خوبصورت اور جوان رہتی ہے، میں بھی اپنے شوہر کے لئے سجی سنوری رہتی ہوں، اور دوسری خواتین کو بھی مشورہ دیتی ہوں کہ شوہر سے محبت اس حد تک کریں کہ شوہر ان کو چاہیں۔''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US