افریقی ملک نے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کیوں عائد کی؟ وجہ سامنے آ گئی

image

افریکی ملک یوگنڈا نے فیس بک اور میسجنگ ایپس سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی عائد کر دی، اقدام شفاف صدارتی انتخابات کے لئے اُٹھایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا کی حکومت نے ملک میں سوشل میڈیا ایپس یعنی فیس بک، واٹس ایپ، وائبر، ٹوئٹر اور دیگر کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام شفاف صدارتی انتخابات کے انعقاد کیلئے کیا ہے۔

یوگنڈا میں دو دن بعد انتخبابات کے عمل کا آغاز ہوگا اس لئے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے تا کہ اس موقع پر سوشل میڈیا کو کسی قسم کی مہم کیلئے استعمال نہ کیا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے لئے استعمال کیے جا رہے تھے تاہم انتخابات کا عمل شفاف رکھنے کے لئے وگنڈا کی وزارتِ مواصلات کی ریگولیٹری اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیز کو بھیجے گئے ایک خط میں انہیں آئندہ اطلاع تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور میسجنگ کی تمام ایپس کو بلاک کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ یوگنڈا میں 23.6 ملین سے زائد افراد کے پاس موبائل فونز ہیں جن میں 17 ملین افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تاہم حکومت کا یہ اقدام لوگوں کی پریشانی کا سبب بھی بنا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US