ایف بی آر نے عاطف اسلم کو نوٹس ارسال کر دیا، 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس کی ادائیگی کرنی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کے معروف گلوگار عاطف اسلم کو 5 کروڑ 80 لاکھ روپے ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس ارسال کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آڈٹ کرنے کے بعد عاطف اسلم پر 5 کروڑ 80 لاکھ کا ٹیکس عائد کیا ہے۔
ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کا سال 2018 انکم ٹیکس کا آڈٹ کیا تاہم انہیں ٹیکس ادائیگی کے لیے ایک ماہ کی مہلت فراہم کی گئی ہے۔