اتنے چھوٹے ناریل کہاں پائے جاتے ہیں؟

image

ناریل صحت کے لئے قدرت کی جانب سے عطا کیا گیا ایک انمول تحفہ ہے جو بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ قدرتی طور پر ایک مٹر سے تھوڑے بڑے سائز کا ناریل کہاں پایا جاتا ہے؟

نہیں! تو آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ایک ایسے ناریل کے بارے میں جو سن کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے۔

عمومی طور پر ناریل ایک بڑے سائز کا اور وزنی پھل ہے جس کے اندر پانی بھی موجود ہوتا ہے تاہم جنوبی امریکا کے ملک ''چلی'' میں ایک خاص قسم کا پھل پایا جاتا ہے جس کا نام 'کوکیٹوس' ہے اور یہ ایک عام ناریل کی ہی طرح ہے بس فرق اتنا ہے کہ یہ سائز میں عام ناریل سے بے حد چھوٹا ہوتا ہے۔

اس پھل کا ظاہری شکل بھی عام ناریل کی طرح باہر سے بھوری اور سخت جبکہ اندر سے سفید ہوتی ہے جبکہ اس کا زائقہ بھی بلکل ناریل جیسا ہی ہوتا ہے۔

اس منفرد چھوٹے ناریل کو چلی کے لوگ وائن اور سیرپ بنانے میں استعمال کرتے ہیں جب کہ اسے متعدد میٹھوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US